ماسکو: روس میں امریکی ڈپلومیٹس کی تعداد زیادہ، بعض کو نکلنا ہی ہوگا


ماسکو: روس میں امریکی ڈپلومیٹس کی تعداد زیادہ، بعض کو نکلنا ہی ہوگا

روس نے حالیہ امریکی اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد زیادہ ہے اور ان میں سے بعض کو نکلنا ہی ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس نے ماسکو سے امریکی سفارتخانے کے کارکنوں کو نکالنے کا عندیہ دے دیا ہے تاکہ ماسکو میں امریکی سفارتکار اور واشنگٹن میں روسی سفارتکار کی تعداد برابر ہو جائے۔

روس نے یہ قدم امریکہ میں روسی اثاثے منجمد ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات یہی رہے تو روس مجبور ہوگا کہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے۔ ماسکو میں امریکی سفارتکار واشنگٹن میں ہمارے کارکنوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس امریکی سفارتکاروں کی شکل میں ماسکو میں جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا کمپیوٹر سسٹم سائبر حملوں کا شکار ہو چکا ہے۔

ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ہم امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ماسکو میں موجود امریکی عہدیداروں کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری