ایران ایٹمی معاہدے کی دوسری سالگرہ پر یورپی یونین کا بیان/ معاہدے پر عمل کرنے والے ممالک پر گہری نظر ہے


ایران ایٹمی معاہدے کی دوسری سالگرہ پر یورپی یونین کا بیان/ معاہدے پر عمل کرنے والے ممالک پر گہری نظر ہے

یورپی یونین کی سیاست خارجہ کی سربراہ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی دوسری سالگرہ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپی یونین کی سیاست خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی دوسری سالگرہ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تمام فریقین دو سال پہلے کئے گئے وعدوں کو نبھائیں۔

یورپی یونین کی سائٹ پر درج اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دو سال پہلے 14 اپریل کو روس، امریکہ، چین، برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، جرمنی اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہوا تھا۔ یہ معاہدہ خطے اور عالمی معاشرے کے لئے بہت عظیم دستاویز اور ان کی سلامتی کا ضامن تھا جس پر ایران اور اس معاہدے میں شامل تمام فریق عمل کر رہے ہیں اور ہم اس معاہدے اور اس کی شرائط پر عمل کرنے والے ممالک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یورپی یونین اس معاہدے پر قائم ہے اور اس پر عمل پیرا رہے گا تاکہ خطے میں امن و امان قائم رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری