آل خلیفہ کی فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ اقدام کی مذمت + ٹوئیٹ


آل خلیفہ کی فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ اقدام کی مذمت + ٹوئیٹ

آل خلیفہ کے وزیر خارجہ نے مسجد الاقصیٰ کی بندش اور وہاں نماز پڑھنے پر پابندی کی مذمت کرنے کی بجائے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے ٹوئیٹر کے پیج پر مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آل خلیفہ نے دعویٰ کیا کہ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنا مسلمانوں کا حق ہے لیکن اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو مارنا بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص جنیوا کے چاروں کنوینشنز کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطین کے محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت طلبانہ کارروائی کی مذمت کی تھی۔

یہ ایسی حالت میں کہ فلسطین کے مختلف گروہوں نے مسجد الاقصیٰ کی بندش پر اسرائیلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آل یہود کی جانب سے اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں باب العمود کے نزدیک شہادت طلبانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس کارروائی کے بعد اسرائیلی پولیس نے قدس کے قدیمی شہر کے دروازے اور مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا اور شیخ حسین کو مسجد میں آنے سے روکتے ہوئے نماز پر پابندی عائد کردی تھی۔

دھیان رہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار صہیونیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری