چوہدری نثار وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی تیاری میں مصروف، انکشاف


چوہدری نثار وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی تیاری میں مصروف، انکشاف

معروف اینکرپرسن/ سینئیر صحافی شاہد مسعود نے انتہائی اہم انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جنہیں وقت آتے ہی گرفتار کیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اینکر پرسن شاہدمسعود کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا اور گرفتار کرنے کے احکامات دئیے تو چوہدری نثار اور ایف آئی اے ہی ہوگی جو احکامات پر عمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ دنوں ہونے والی ن لیگ کے اہم ترین اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا تھا، اب سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بھی ناخوشگوار ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنا چوہدری نثار اور ایف آئی اے کا کام ہوگا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق باقی حکومت چوہدری نثار کے اس فعل میں ان کا ساتھ دے گی۔

جبکہ سینئر صحافی کے مطابق چوہدری نثار ابھی سے گرفتاریوں کی تیاری کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا سے نظریں چرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقلی بات ہے کہ جن کے خلاف مستقبل میں ایکشن لینا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کر عہد و پیمان تو نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیر اعظم کیخلاف جے آئی ٹی رپورٹ ثابت ہونے کے بعد اپوزیشن اور ن لیگ شہباز شریف سمیت اعلیٰ عہدداراوں کا نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا، جبکہ نواز شریف کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چوہدری نثار نے تاخیر سے شرکت کی تھی جس پر نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری