"امارت اسلامی" اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں/ اسلامی تنظیمیں فلسطین کیساتھ کھڑے ہوں


"امارت اسلامی" اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں/ اسلامی تنظیمیں فلسطین کیساتھ کھڑے ہوں

جہاں آل خلیفہ نے فلسطینیوں کے شہادت طلبانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے وہاں امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ افغان طالبان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان طالبان نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نمازیوں کیخلاف سختگیر اقدامات اور مسجد الاقصیٰ کی بندش کی سختی سے مذمت کی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ "امارت اسلامی افغانستان کے مسلمانوں کی نمائندگی میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے۔"

افغان طالبان نے اس بیان میں امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی نہتے فلسطینیوں کیخلاف صہیونیوں کے اقدامات کی مذمت کرے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوششیں کرے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اور عالم اسلام کے دیگر تنظیمیں ظالمین کے مظلوموں کیخلاف اقدامات روکنے کیلئے صدائے حق بلند کریں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

اس بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ گزشتہ جمعے کو قدس شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے اس سے قبل بھی بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر صہیونیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور اسلامی ممالک سے اس حوالے سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دھیان رہے کہ آل خلیفہ کے وزیر خارجہ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے اس سے قبل ٹوئیٹر کے پیج پر مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آل خلیفہ نے دعویٰ کیا کہ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنا مسلمانوں کا حق ہے لیکن اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو مارنا بین الاقوامی معاہدوں بالخصوص جنیوا کے چاروں کنوینشنز کی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری