عراقی وزارت داخلہ: البغدادی تاحال زندہ ہے


عراقی وزارت داخلہ: البغدادی تاحال زندہ ہے

عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ ایک انٹیلی جنس گروہ نے داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کے تاحال زندہ ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ انٹیلی جنس ٹیم الصقور نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ کی ہلاکت پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا۔

الصقور انٹیلی جنس گروہ کے سربراہ، وزارت داخلہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر ابو علی البصری نے روزنامہ "الصباح" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: بغدادی ابھی تک الرقہ سے باہر شام کے کسی اور علاقے میں چھپا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میتھیس نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ "داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ زندہ ہے یا ہلاک ہوگئے ہیں۔

میتھیس کا بیان بغدادی کی ہلاکت کے بارے میں وائرل ہونے والی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری