شامی فوج نے مشرقی حلب کی داعش سے مکمل آزادی کا اعلان کردیا


شامی فوج نے مشرقی حلب کی داعش سے مکمل آزادی کا اعلان کردیا

شامی فوج نے مشرقی حلب کے مضافاتی علاقوں کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کا اعلان کرتے ہوئے ان علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں اور زمینوں میں واپسی کی تاکید کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے مسلح افواج کے کمانڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فوج گزشتہ سال اگست کو مسکنہ علاقے کے امن و استحکام دوبارہ برقرار کرنے اور مشرقی حلب کے متعدد دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

شامی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں دیر حافر شہر میں بھی امن برقرار ہوا تھا اور اس کے مضافات میں 26 دیہات آزاد ہوگئے تھے۔

شامی فوج نے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ ان علاقوں کی آزادی کی خبر کے بعد ان علاقوں کے رہائشیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اپنے گھروں اور زمینوں میں واپس آجائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری