حیدر العبادی: موصل کی آزدی داعش کے خاتمے کی شروعات


حیدر العبادی: موصل کی آزدی داعش کے خاتمے کی شروعات

عراقی وزیر اعظم نے ملک کے شمالی شہر موصل کی آزدی کو داعش کے خاتمے کی شروعات سے تعبیر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم نے مشرق وسطی  کے بارے میں برطانوی وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کرائے گئے علاقے کی عوام کی مدد سے عراقی افواج نے موصل کو فتح کرتے ہوئے داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کے اتحاد اور یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے داعش کے بعد آنے والی مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔ برطانوی وزیر نے بھی اس ملاقات میں عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیر اعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری