مودی سرکار متنازع علاقے سے فوج بلالے ورنہ ذلت اٹھائے گا، چین


مودی سرکار متنازع علاقے سے فوج بلالے ورنہ ذلت اٹھائے گا، چین

چین نے بھارت کو متنبہ کردیا ہے کہ اگر اُس نے متنازع سرحدی علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو اُسے ذلت اور رسوائی سے دوچار ہونا پڑے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکم کے سرحدی علاقے پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بیجنگ حکام نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ہمالیہ میں موجود متنازع سرحدی علاقے میں تعینات بھارتی فوج کو واپس نہیں بلائے گا تو ذلت و روسوائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت مذاکرات کا خواہش مند ہے تو وہ ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس بلائے، جب تک فوج واپس نہیں جائے گی مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس سے پہلے بھی ڈوکلام سے فوجیں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم اُس نے نظر انداز کیا اور سرحدی علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی، اگر بھارت نے اب بھی ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو اُسے ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار رکھی ہے، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے، بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری