افغانستان میں آپریشن کلین اپ؛ داعش کے امیر سمیت 100 سے زائد طالبان ہلاک


افغانستان میں آپریشن کلین اپ؛ داعش کے امیر سمیت 100 سے زائد طالبان ہلاک

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں77 طالبان ہلاک جب کہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں افغانستان داعش کے امیر ابو سعید بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے ننگر ہار، کنڑ سمیت دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 کے قریب طالبان جنگجو کے ہلاک اور 25 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور امریکی سیکیورٹی فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے ننگرہار، کنڑ، نورستان، کپیسا، پکتیکا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جب کہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے، جس کے بعد فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں کیے گئے حالیہ آپریشن کلین اپ میں افغانستان میں داعش کے امیر ابو سید کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کی ہلاکت سے داعشی جنگجوؤں کے حواصلے پست ہو گئے ہیں۔

خیال رہے افغانستان میں اٹھنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر میں پارلیمنٹ سمیت عبادت گاہوں اور بازاروں میں کیے گئے دھماکوں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری