میانمار مسلمانوں کو بودائیوں نے بے دردی سے جلا دیا


میانمار مسلمانوں کو بودائیوں نے بے دردی سے جلا دیا

میانمار میں انتہا پسند بودائیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں پر خوفناک مظالم ڈھائے اور بے گناہ لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے وفد نے پہلی بار ریاست راکھائن کا دو روزہ دورہ کیا اور وہاں متاثرہ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کی جس دوران ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

راکھائن میں فوجی آپریشن کے دوران مسلمان مردوں کو زندہ جلایا گیا، بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ چلائے بغیر قید میں ڈال دیا گیا، خواتین کی آبرو ریزی کی گئی، جب کہ سیکڑوں عورتوں کے شوہر، والد اور بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں میانمار کی فوج نے موانگ ڈو کے علاقے میں مسلمانوں کے دیہاتوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 75 ہزار مسلمان بے گھر ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ میانمار سیکورٹی فورسز نے خواتین کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے گھر نذر آتش کردیے جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

میانمار کی حکومت نے گزشتہ 9 ماہ سے غیر ملکی صحافیوں کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ  میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کے تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری