میزائل سسٹم پر سمجھوتہ کبھی بھی نہیں/ "سپاہ" کو دہشتگردوں کی صف میں شمارنا امریکہ اور اس کے اڈوں کیلئے بہت بڑا رسک


میزائل سسٹم پر سمجھوتہ کبھی بھی نہیں/ "سپاہ" کو دہشتگردوں کی صف میں شمارنا امریکہ اور اس کے اڈوں کیلئے بہت بڑا رسک

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکہ کو کھلے الفاظ میں بتا دیا کہ اسلامی جمہوری ایران کیساتھ میزائل طاقت پر سمجھوتےکا خیال دماغ سے نکال دے اور یاد رکھے کہ دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوست اور ہمسایہ ممالک کی مدد بھی جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل محمد باقری نے مشہد میں سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کی بری فورسز کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں سے تشبیہ دینا اور اس پر پابندیاں عائد کرنا امریکہ اور خطے میں قائم اس کے فوجی اڈے اور فورسز کے لئے خطرناک اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس مقصد کے لئے ہم دوست اور ہمسایہ ممالک کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعاون بھی جاری رکھیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ، شہدا کے خون کی برکت اور سپریم لیڈر کی ہدایات کی بدولت آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک اہم اور مستحکم ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کی کامیابی اور ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد امریکہ اور صہیونیوں کی شیطانی سازشوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران طاقتور اور کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ آج ایران کی دفاعی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہم وطن عزیز کے خلاف ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں.

انہوں نے خطے کی حالیہ صورتحال بالخصوص عراق میں داعش پر غلبہ اور موصل کی آزادی کے بعد رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ یقینا عراقی قوم اور مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

میجر جنرل باقری نے خطے کے تنازعات اور بعض ممالک کے درمیان صف بندی اور محاذ آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور دیگر علاقائی ممالک کو تجویز دیتا ہے کہ تناو اور تشدد سے پاک فضا میں ایسے تمام تنازعات کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں.

انہوں نے ایران مخالف امریکی حکام کے حالیہ من گھڑت الزامات اور دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایرانی عوام بیدار ہیں اور وہ دشمنوں کی شیطانی سازشوں اور وطن عزیز کے خلاف ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے خبردار ہیں.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری