ن لیگ کی حکومت نے ملک کے 99 ارب ڈالر ڈوبو دیے

خبر کا کوڈ: 1467122 خدمت: پاکستان
دلار

موجودہ وفاقی حکومت کی ناکام و ناقص تجارتی پالیسی کے باعث ملک کو 4 سال کے دوران بیرونی تجارت میں 98.66 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانہ پڑا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کی ناقص پالیسیوں اہم برآمدی صنعتوں کو درپیش مسائل حل نہ ہونے اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے میرٹ اور قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے وفاقی حکومت برآمدات میں کمی کا سلسلہ روکنے اور درآمدات میں ہوشربا اضافے کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی نتیجے میں پاکستان کی برآمدات 25ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 20ارب ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ درآمدات کی 45ارب ڈالر سے بڑھ کر مالیت 53ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان کے تمام اہم برآمدی شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013-14کے دوران 20ارب ڈالر، مالی سال 2014-15کے دوران 22ارب ڈالر، مالی سال 2015-16کے دوران 23.90ارب ڈالر جبکہ 2016-17کے دوران 32.57ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18کے تحت برآمدات کا حجم 35ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم مربوط پالیسیوں کے فقدان، بیرون ملک ٹریڈ کمشنرز اور کمرشل اتاشیوں کی ناقص کارکردگی، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت سے محروم فرد کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتی سمیت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے پاکستانی مصنوعات میں تنوع اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے موثراقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی تجارت میں بدترین خسارے کا سامنا کرناپڑا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ خود اپنی ہی ٹریڈ کی برآمدات بڑھانے میں ناکام رہے اور لیدر انڈسٹری کو بھی برآمدات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ برآمدات میں تشویشناک حد تک کمی کے باوجود تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2013-14سے مالی سال 2016-17کے دوران چاول کی برآمدات 2.16ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 1.46ارب ڈالر، پھل اور سبزیوں کی برآمدات 65کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 53کروڑ ڈالر، ٹیکسٹائل کی برآمدات 13.74ارب ڈالر سے کم ہوکر 11.23ارب ڈالر، کھیلوں کے سامان کی برآمدات 35کروڑ 80لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 28کروڑ ڈالر، خام چمڑے کی برآمد 55کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 31کروڑ 49لاکھ ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 62کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 44کروڑ 35لاکھ ڈالر، سرجری کے آلات کی برآمدات 33کروڑ 56لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 30کروڑ 73لاکھ ڈالر، کیمکلز اور ادویات کی برآمدات ایک ارب 17کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 78کروڑ 34لاکھ ڈالر، انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات 32کروڑ 11لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 16کروڑ ڈالر، سیمنٹ کی برآمدات 50کروڑ 94لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 22کروڑ ڈالر، نیم قیمتی پتھروں کی برآمد 64لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 27لاکھ ڈالر سونے کے زیورات کی برآمد 32کروڑ 44لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 53لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری