موگرینی: یورپی یونین شمالی کوریا کیخلاف عسکری اقدام کا مخالف ہے


موگرینی: یورپی یونین شمالی کوریا کیخلاف عسکری اقدام کا مخالف ہے

یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ نے کہا: "ہم پیونگ یانگ کیخلاف عسکری اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے شمالی کوریا کیخلاف عسکری اقدام کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین چاہتا ہے کہ جاری مسائل کو شمالی کوریا میں موجود یورپی ممالک کے سفارتخانوں کے توسط سے حل کیا جائے۔

موگرینی نے مزید کہا کہ کوریا بحران صرف ان دو ممالک یا براعظم ایشیا کا مسئلہ نہیں ہے اور اس کے حل کیلئے دنیا کے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی آئے روز بڑھتے جارہی ہے۔ جہاں امریکہ شمالی کوریا پر فوجی حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے وہیں شمالی کوریا واشنگٹن کی دھمکیوں کا جواب میزائل تجربوں سے دیتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری