شام میں جنگ بندی کیخلاف اسرائیلی موقف پر روس کا ردعمل


شام میں جنگ بندی کیخلاف اسرائیلی موقف پر روس کا ردعمل

روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ماسکو اور واشنگٹن شام میں امن زون کے قیام کے وقت اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ ان کا ملک اور امریکہ شام میں امن زون کے قیام کے حوالے سے اسرائیلی مفادات کا خیال رکھیں گے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ہامبورگ میں جی-20 اجلاس کے موقع پر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی چند گھنٹوں کی ملاقات کے بعد، دونوں ممالک نے قنیطرہ اور جولان میں امن زون کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔

اس مفاہمت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے شام میں جنگ بندی کی سخت مخالف کی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ ہے کہ شام کے جنوب مغرب میں امن زون کے قیام سے اس ملک میں ایرانی فوجیوں کی موجودگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری