روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ


روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچٹکا میں آیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکز روسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری