حماس اور جہاد اسلامی: فلسطینی قوم اپنے مقدسات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے


حماس اور جہاد اسلامی: فلسطینی قوم اپنے مقدسات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

فلسطین کی 2 تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ سے متعلق حالیہ اقدامات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی 2 تنظیمیں حماس اور جہاد اسلامی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تشدد کی آگ پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لے گی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ کسی کو یہ گمان نہیں کرنا چاہئے کہ فلسطینی قوم اپنے مقدسات اور مسجد سے پیچھے ہٹے گی۔

حماس اور جہاد اسلامی نے تاکید کی کہ مسجد الاقصیٰ ریڈ لائن ہے اور اس مسجد کی کسی بھی قسم کی اہانت پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

ان دو تنظیموں نے صہیونیوں کے اقدامات کے خاتمے اور مسجد الاقصیٰ سے اسرائیلیوں کے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں باب العمود کے نزدیک شہادت طلبانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس کارروائی کے بعد اسرائیلی پولیس نے قدس کے قدیمی شہر کے دروازے اور مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا اور شیخ حسین کو مسجد میں آنے سے روکتے ہوئے نماز پر پابندی عائد کردی تھی۔

دھیان رہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار صہیونیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری