موصل میں جرمن نژاد 5 داعشی خواتین جنگجو گرفتار


موصل میں جرمن نژاد 5 داعشی خواتین جنگجو گرفتار

جرمن میڈیا نے عراق کے شہر موصل میں ایک فوجی آپریشن کے دوران جرمن نژاد 5 داعشی خواتین کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن روزنامہ ڈیئر ٹاگس اشپیگل نے لکھا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں ایک فوجی آپریشن کے دوران جرمن نژاد 5 داعشی خواتین کو گرفتار کی گیا ہے۔

 عراق کی اینٹی ٹیررزم فورس کے ایک افسر نے بھی گزشتہ جمعرات کو موصل شہر میں داعش کی کم سے کم 20 خواتین جنگجووں کی گرفتاری کی اطلاعات دی تھیں۔

اس عراقی افسر کے کہنے کے مطابق یہ خواتین ایک سرنگ میں چھپی ہوئی تھیں جن کے پاس سے عراقی فورسز پر کرنے کیلئے اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین میں روسی، ترک، کینیڈین اور چچنیا کی شہری بھی ہیں۔  

ان خواتین میں جرمن نژاد ایک 15 سالہ لڑکی بھی دیکھی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری