سعودی عرب کا یمن سرحد پر مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف


سعودی عرب کا یمن سرحد پر مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

سعودی حکومت نے یمن سرحد پر اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یمن بارڈر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران اپنے تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے نام احمد بن ترکی الرشیدی، علی بن محمد حکمی اور عبداللہ بن علی حمدی بتائے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی تفصیلات نیز وقت نہیں بتایا گیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیاں گزشتہ تین سال سے سعودی متجاوزین کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری