وزیراعظم کو 14 سال قید کی سزا ہونی چائیے، شیخ رشید


وزیراعظم کو 14 سال قید کی سزا ہونی چائیے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہپاناما کیس اللہ کی طرف سے ہے، پورا شریف خاندان کرپٹ اور جھوٹا ثابت ہوچکا ہے آئندہ نسلیں انہیں چور خاندان کےنام سے جانیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف صاف کہتا ہوں شریف خاندان نے قوم کولوٹا ہے وہ چور ہیں ان کو جیل بھیجنا چاہیے، جےآئی ٹی رپورٹ ان کی سوچوں کےمکمل برعکس آئی اس لیے لگتا ہے کہ پاناما کیس اللہ کی طرف سے ہے جس سے نوازشریف نہیں بچ سکیں گے اب گاڑی نہیں پورے بلکہ ٹبرکی ٹائمنگ آؤٹ ہے اور گاڑی و انجن دونوں کا نمبرٹمپرڈ نکلے گا اور آئندہ نسلیں انہیں چورخاندان کےنام سے جانیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آج عدالت میں دلیل دی ہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیا جائے لیکن بڑے بڑے بےشرم دیکھے ہیں مگر ان جیسوں سے پہلی مرتبہ پالا پڑا ہے، بڑی شرمناک بات ہے کہ وزیراعظم اقامے پرنوکری کررہا ہے اور ملک کا وزیراعظم بھی ہے۔

شیخ رشید نے آج ہونے والی عدالتی کارروائی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں شیخ سعید اورسیف الرحمان کے ریڈ وارنٹ کی بات کی اورعدالت کو دکھایا کہ دستاویزات پردستخط نہیں ملتےاس لیے نوازشریف اور اہل خانہ کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے اور ملک کولوٹنے کے جرم میں کڑی سے کڑی سزا سنائی جائے تاکہ آئندہ کرپشن کرتے ہوئے حکمراں سو بارسوچیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اپنی اولاد کو بانٹتے ہیں اور ہمیں ڈانٹتے ہیں اورملک میں ایسا ماڈل بنادیا گیا ہے کہ مال بناؤ اور پاکستان سے باہربھجواتے رہے مگر اب جےآئی ٹی نےشریف خاندان کے پرخچےاڑا کررکھ دیے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت کا پورا ھساب کتاب لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوایک ہزارروپے انعام بھیجنا ہے کیوں کہ مولانا نے نوازشریف کو کہہ دیا ہے کہ ڈٹ جاؤ سوا ستیاناس ہے اس لیے وزیراعظم کو آخری مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اس سے جان چھڑائیں کیوں کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ چھوڑجائیں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ نواز دور میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہوئی ہے اور شریف خاندان دولت چھپانے میں ناکام ہوگیا ہے چنانچہ قتدارسے ہٹتے ہی کرپشن کی نئی نئی داستانیں سامنے آئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری