داعش نے 2 ہزار نوجوانوں کے بندھے ہاتھوں سر قلم کئے/ حشد الشعبی نے عراقی فوج کو حزب اللہی کردیا + تصاویر


داعش نے 2 ہزار نوجوانوں کے بندھے ہاتھوں سر قلم کئے/ حشد الشعبی نے عراقی فوج کو حزب اللہی کردیا + تصاویر

سپاہ قدس بریگیڈ کے سربراہ نے کہا: "عراق کے اسپائکر ایئربیس کے بائیس سو نوجوانوں کے بندھے ہاتھوں سرقلم کئے گئے اور انہیں گولیاں ماردی گئیں اور شیرخوار بچوں کو ان کی ماوں سے جدا کرکے ان کے سامنے جلادیا گیا"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آپ کی جانب سے پاسداری کے سبز لباس کا انتخاب در اصل آپ کی بصیرت کی نشاندہی، والدین کی خاص تربیت اور اعلیٰ فکر ہے جو ہمارے لئے باعث افتخار اور احترام ہے۔"

انہوں نے خطے کے بدلتے ہوئے حالات اور اندرون اور بیرون ملک دوست اور دشمنوں کے درمیان سپاہ پاسداران کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان کامیابیوں کے پیچھے مختلف عوامل ہیں تاہم ان میں سے بعض عوامل، اس ملک کی مائیں ہیں جو ان کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، رہبری اور ایرانی قوم کی آئیڈیالوجی ہے جس کی وجہ سے یہ کامیابیاں ملی ہیں۔

سپاہ قدس نے طلبا کو تقویٰ اور پرہیزگاری کو اپنانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا: "وہ چیزیں جن پر امام خامنہ ای تاکید فرماتے ہیں اور یا ان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں، یہ ان کی حکمت ہے جسے ہم نہیں محسوس نہیں کرپاتے"۔

انہوں نے تاریخ میں مذہبی اور عقیدتی جنگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "تاریخ کے کسی بھی دور میں، بربریوں اور تاتاریوں کے ادوار میں، حتی مغل دور حکومت میں، آج کے زمانے کی طرح تشدد اور وحشیانہ اقدامات نہیں گزرے ہیں۔ اسپائکر ایئربیس کے 2200 نوجوانوں کے بندھے ہاتھوں سر قلم کئے گئے اور انہیں گولیاں ماردی گئیں، ہزاروں یزیدی لڑکیوں کو اپنے درمیان نیلام کیا، اور شیرخوار بچوں کو ان کی ماوں سے چھینا گیا اور ان کے سامنے جلادیا گیا۔ تاریخ میں ہم نے ایسی بربریت نہیں دیکھی ہے، یہ ہمارے سامنے بہت بڑا فتنہ تھا جس کے مقابلے میں ہم نے کامیابی حاصل کی اور ان فتنوں کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے۔ خوفزدہ ہوکر ہمیں یہ باتیں نہیں کرنی چاہئے، ہم تو جانے والے ہیں لیکن یہ تاریخ ہے جو آئندہ آنے والی نسلوں کو یہ سب کچھ بیان کریگی"۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری