وائٹ ہاوس کا جنرل باقری کے "سپاہ پر پابندی" سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار


وائٹ ہاوس کا جنرل باقری کے "سپاہ پر پابندی" سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کے سپاہ پر امریکی پابندی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے پریس کانفرنس کے دوران ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن باقری کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل باقری نے گزشتہ دنوں امریکہ کو خبردار کیا تھا جس کی مغربی میڈیا نے وسیع پیمانے پر کوریج دی تھی۔   

جنرل باقری نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ شپاہ پاسداران کو دہشتگرد گروہوں میں شمارنا امریکہ، اس کے اڈوں اور فوجیوں کیلئے ایک بہت بڑا رسک ہے۔

ایک صحافی نے شان اسپائسر سے سوال کیا کہ "ایران کے سپاہ پاسداران کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیم قرار دے اور نئی پابندیاں لگائے تو خطے میں امریکی فوجیوں کیلئے خطرہ ہوگا۔ آپ کا کیا رد عمل ہے"؟۔

 ترجمان وائٹ ہاوس نے جواب دیا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے فوجی کبھی ۔۔۔۔۔۔ جی آپ نے کیا پوچھا"؟۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "خطرے میں نہیں ہونگے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری فوجی دنیا کے سب سے طاقتور ترین فوج ہے اور ہم اپنے ملک کی حفاظت اور ہر آنے والے خطرے کیلئے ہر ممکم اقدام کرینگے"۔

ترجمان وائٹ ہاوس کے خیالات ایسی حالت میں نشر ہورہے ہیں کہ گزشتہ مہینوں کے دوران امریکہ میں متعدد عسکری ماہرین نے سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی صورت میں واشنگٹن کو خبردار کیا تھا اور امریکی فوجیوں کیلئے اس کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری