جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر سعودی بمباری سے 22 شہید/ یمنی فوج کی کارروائی میں 70 سعودی آلہ کار ہلاک


جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر سعودی بمباری سے 22 شہید/ یمنی فوج کی کارروائی میں 70 سعودی آلہ کار ہلاک

سعودی متجاوز اتحاد کے طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر بمباری کرکے 22 افراد کو شہید کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی متجاوز اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے جنوب مغرب میں واقع موزع علاقے میں جنگ زدہ متاثرین کے مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے الہامی پل کے نزدیک ایک دوکان کو بھی نشانہ بنایا جس میں تین افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

سعودی متجاوز فوج کے جنگی طیارے گزشتہ مہینوں سے تعز کے علاقوں المخا، موزع، حیفان اور الوازعیہ کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں تاحال سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے 70 سے زائد آلہ کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے جبل الہاملی، خالد بیس اور خط الحدیدہ کی جانب سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اس کارروائی میں 70 کرائے کے فوجیوں کی لاشیں المخا اسپتال میں لائی گئی ہیں جبکہ درجنوں آلہ کار زخمی بھی ہوئے ہیں زخمیوں میں تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری