کوئٹہ مسلسل دہشتگردی کی زد میں، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد مارے گئے


کوئٹہ مسلسل دہشتگردی کی زد میں، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد مارے گئے

مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شیعہ ہزارہ شہید جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ مسلسل دہشتگردوں کی لپیٹ میں ہے لگتا ہے حکومت بے بس ہو چکی ہے اور افغانستان بنانا چاہتی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کا ہر دہشتگردانہ کارروائی کے بعد ایک معصومانہ  مذمتی بیان سامنے آتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری