اسرائیل کو مسجد الاقصیٰ کیخلاف تجاوز کی قیمت چکانی پڑیگی/ تشدد جاری رکھنے کی صورت میں ردعمل بھی شدیدتر ہوتا جائیگا


اسرائیل کو مسجد الاقصیٰ کیخلاف تجاوز کی قیمت چکانی پڑیگی/ تشدد جاری رکھنے کی صورت میں ردعمل بھی شدیدتر ہوتا جائیگا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیونیوں کو مسجد الاقصیٰ کیخلاف تجاوز جاری رکھنے کی صورت میں خبردار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں نے غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیونیوں کی حالیہ پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "اگر اسرائیل اپنے اقدامات جاری رکھیں گے تو ہمارا ردعمل بھی شدید سے شدید تر ہوتا جائیگا۔

ان تنظیموں نے اس بیان کیساتھ کہ مسجد الاقصیٰ خطے کیلئے ایک شعلہ بن جائیگا، تاکید کی: "ہم قدس کی غاصبوں سے پاک کرانے کی کوششوں کو جاری رکھیں گے"۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطین کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ مسجد الاقصیٰ کی جانب روانہ ہوجائے۔

ان گروہوں نے تاکید کی کہ غاصب حکومت کو یہ جان لینا ہوگا کہ مسجد الاقصیٰ کیخلاف تجاوز مہنگی پڑیگی جس کی اسے قیمت چکانی پڑیگی۔

یاد رہے گزشتہ جمعے کو فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں باب العمود کے نزدیک شہادت طلبانہ کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس کارروائی کے بعد اسرائیلی پولیس نے قدس کے قدیمی شہر کے دروازے اور مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا اور شیخ حسین کو مسجد میں آنے سے روکتے ہوئے نماز پر پابندی عائد کردی تھی۔

دھیان رہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار صہیونیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری