تہران میں عالمی الیکٹرانکس اور کمپیوٹر نمائش "الیکامپ" میں 20 ممالک کی شرکت


تہران میں عالمی الیکٹرانکس اور کمپیوٹر نمائش "الیکامپ" میں 20 ممالک کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 23ویں بین الاقوامی الیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ای کامرس نمائش "Elecomp" کا انعقاد 21 سے 24 جولائی تک کیا جا رہا ہے جس میں 20 ممالک کی 37 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 23ویں بین الاقوامی الیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ای کامرس نمائش "Elecomp" کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 21 سے 24 جولائی تک جارہیگی۔

اس نمائش میں دنیا کے 20 ممالک سے 37 کمپنیاں کی شرکت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش ایک ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر دارالحکومت تہران میں منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نمائش میں تقریبا 750 ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری