صہیونیوں کی پرتشدد کارروائیوں میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب زخمی

گزشتہ دنوں سے جاری جھڑپوں کے دوران صہیونیوں نے مسجد الاقصی میں عشاء کی نماز پڑھنے والے نمازیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونیوں کی پرتشدد کارروائیوں میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب زخمی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ میں باب السباط نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق شیخ عکرمہ صبری اسرائیلی فوجیوں کی پلاسٹک کی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ باب السباط کے سامنے کم سے کم 3 ہزار نمازی عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے جو اچانک صہیونیوں کے حملے کا نشانہ بنے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری