العبادی نے کرد ریفرنڈم کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دیدیا


العبادی نے کرد ریفرنڈم کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دیدیا

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کردستان میں ریفرنڈم کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ کردستان میں ریفرنڈم ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اس بیان کیساتھ کہ کردستان عراق کا حصہ ہے، کہا: کردوں کا مفاد اس میں ہے کہ وہ عراق ہی میں رہیں۔

العبادی نے گزشتہ جمعرات کو بھی کہا تھا کہ کردستان میں ریفرنڈم ہرگز کامیاب نہیں ہوگا اور بغداد اور اربیل کے درمیان رکاوٹوں کا سبب بنے گا۔

کرد رہنما مسعود بارزانی نے چند روز قبل کہا تھا کہ کردستان میں ریفرنڈم ایک مقررہ وقت پر ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم کو بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر مخالفت کا سامنا ہے اور مختلف ممالک نے اس ملک میں اتحاد کی حمایت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری