چین اور پاکستان مل بھارت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، سابق بھارتی وزیر دفاع کا الزام


چین اور پاکستان مل بھارت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، سابق بھارتی وزیر دفاع کا الزام

بھارت کے سابق وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو نے پاکستان چین کی سالہا سال دوستی پر کیچڑ اچھالتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور بھارت کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ  بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع ملایم سنگھ یادیو نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کر کہ بھارت کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی تلخیوں پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو بتائے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں کیا خطرات ہیں جب کہ اس حوالے سے حکومت کو برسوں سے آگاہ کررہا ہوں۔

ملایم سنگھ یادیو نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا دشمن چین اور پاکستان ہیں جبکہ سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے،  چین نے بھارت پرحملہ کرنے کے لیے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے، حکومت نے اس معاملے سے تاحال نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا جب کہ چین بھارت پرحملہ کرنے کے لیے تیاربیٹھا ہے جس کے لیے چین کی جانب سے جوہری ہتھیارپاکستان میں چھپائے گئے ہیں جس کے بارے میں ایجنسیوں کو بہترعلم ہوگا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے سکم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ہے جبکہ چین نے دو روز قبل بھارت کو اندیا بھی دیا تھا کہ وہ اپنی فوجیں واپس بلا لے ورنہ زلت اٹھانے کے لیے تیار ہو جائے۔

یاد رہے کہ  بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور اشتعال انگیزی کے بعد چین نے بھی سرحدی علاقے میں مشقیں شروع کردی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری