ایران اور روس کو دھمکانے اور ڈرانے کیلئے امریکہ کا لیزر اسلحہ + ویڈیو

خبر کا کوڈ: 1469456 خدمت: دنیا
سلاح لیزری آمریکا

روس کے عسکری ماہرین کا خیال ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کے لیزر اسلحے کا تجربہ دراصل ایران اور روس کو ایک پیغام ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سی این این ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے خلیج فارس میں اپنے جدید لیزر اسلحے کا کامیاب تجربہ کیا۔

یہ جدید لیزر اسلحہ جس کا نام "LaWS" یا (Laser Weapons System) ہے، ایک نقل و حمل والے بحری جہاز کے ڈیک پر نصب کیا گیا تھا۔

روسی عسکری ماہر "بورس روجین" نے نووسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بارے میں کچھ یوں کہا: "ایسے تجربات، اور وہ بھی امریکی سرحدوں سے کوسوں دور، خاص قسم کے پیغام کی علامت ہوتی ہیں اور واشنگٹن کا اس اقدام سے اصل مقصد ایران اور روس کو دھمکانا اور ڈرانا ہے"۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری