ایک حدیث پوری انسانیت کے لیے نصیحت + بائیوگرافی


ایک حدیث پوری انسانیت کے لیے نصیحت + بائیوگرافی

امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث جو آپ علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی ہے، جس میں تمام انسانیت کے لیے نصیحت اور رہنمائی موجود ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث جو آپ علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی ہے، جس میں تمام انسانیت کے لیے نصیحت اور رہنمائی موجود ہے۔ یہ ایک ایسی نصیحت ہے جو آپ کو بہترین مشورہ دے سکتی ہے، ایسے دل کی نصیحت ہے جو انسانوں کی محبت سے بھرا ہوا ہے۔ ایک ایسے ناصح کی نصیحت ہے جس کی زندگی کا مقصد لوگوں کی ہدایت ہے۔ ایک ایسی ہستی کی نصیحت ہے جو لوگوں کو درپیش تمام مشکلات کا حل پیش کرتی ہے۔ آپ کی نصیحت یہ ہے کہ مومن کو تمام مومنین کے لیے ناصح ہونا چاہیے یعنی آپ کے دل، عقل، بات اور موقف میں کوئی ملاوٹ نہ ہو اور نہ ملاوٹ کرنے والوں کے پیچھے چلیں۔ آپ کا دل ایک آئینے کی طرح ہونا چاہیے جس میں تمام مسلمان یکساں نظر آئیں۔
چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

اَعْظَمُ النَّاسِ مَنْزِلَۃً عِنْدَ اللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَمْشَاھُمْ فِیْ اَرْضِہٖ بِالنَّصِیْحَۃِ لِخَلْقِہٖ۔

ترجمہ: جو اللہ کی مخلوق کی خیر خواہی کی خاطر دنیا میں بہت زیادہ سعی و کوشش کرتا ہے قیامت کے دن اللہ کے نزدیک اس شخص کا مرتبہ بہت بلند ہوگا۔    (کافی ج 2، ص 208 )

یاد رہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حدیث میں خیر خواہی کا ذکر کرتے ہوئے یہ نہیں فرمایا کہ مسلمانوں سے خیر خواہی کی جائے بلکہ انسانوں سے خیرخواہی کی بات کی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ انسان اور انسانیت سے محبت کرنا سیکھیں اور ظالم کے سوا کسی سے نفرت اور عداوت کا مظاہرہ نہ کریں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا مختصر زندگینامہ:

نام: جعفر
کنیت: ابو عبداللہ
لقب: صادق
پدربزگوار: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
والدہ ماجدہ: ام فروہ
ولادت: 17 ربیع الاول 82 ھ
حیات: 65 سال
مدت امامت: 34 سال 114ھ سے 148ھ تک۔

حاکمان وقت: ہشام بن عبد الملک ۔ ولید بن یزید بن عبد الملک ۔ یزید بن ولید ۔ ابراہیم بن ولید ۔ مروان حمار ۔ یہ خاندان نبو امیہ کے افراد ۔ خاندان بنی عباس سے ۔ سفاح اور منصور دوانقی

اولاد: سات فرزند اور تین دختر

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام، اسماعیل، عبد اللہ، محمد دیباج، اسحاق علی عریضی، عباس، ام فروہ، اسماء، اور فاطمہ۔

شہادت : 15 شوال یا پھر  25 شوال 148 ھ۔
مدفن : جنت البقیع (مدینہ منورہ)

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری