صہیونیوں کی جارحیت کیخلاف مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے


صہیونیوں کی جارحیت کیخلاف مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے

فلسطینی مسلمانوں نے مقبوضہ فلسطین میں مسجد الاقصیٰ کیخلاف صہیونی تجاوز کیخلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نماز ظہر کے بعد ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور غاصب اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔

غزہ کے فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

غزہ میں یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے دنیائے عرب اور عالم اسلام سے مسجدالاقصی کے بارے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے مقابلے میں متحدہ موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بےحرمتی کئے جانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کا محاصرہ کرکے انہیں کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ بعض کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری