کویت کے ناظم الامور کی ایرانی دفتر خارجہ طلبی


کویت کے ناظم الامور کی ایرانی دفتر خارجہ طلبی

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویت کے اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کویتی ناظم الامور کو طلب کرکے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویت کے اقدام کو غیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے جوابی کارروائی کے حق کو محفوظ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران کے بعض سفارتکاروں کو کویت سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

کویت کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کی تعداد 19 سے کم کرکے 4 ہونی چاہئے جس پر ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کویت نے یہ اقدام سعودی عرب کے دباؤ کے تحت کیا ہے جس کے خطے پر سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ کویت نے یہ اقدام "العبدلی" گروہ کے ساتھ ایران کے روابط کا بہانہ بناکر اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ کویت کی جانب سے ایران پر العبدلی گروہ کے ساتھ روابط کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری