کرد ریفرنڈم کیلئے مسعود بارزانی کی صہیونیوں کیساتھ خفیہ ملاقات


کرد ریفرنڈم کیلئے مسعود بارزانی کی صہیونیوں کیساتھ خفیہ ملاقات

عراق کے کردستان میں ریفرنڈم کو اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ امت مسلمہ اس ملک کے اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کررہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کرد ریفرنڈم کے حوالے سے صہیونی وزیر دفاع کا یروشلم آنلائن سے گفتگو کے دوران کہنا تھا: "کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے اردن میں ایک کانفرنس کے دوران خفیہ طور پر ہمارے سیکورٹی حکام سے کردستان کو عراق سے جدا کرنے پر گفتگو کی ہے"۔

لیبرمن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے کردستان میں ریفرنڈم کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یروشلم پوسٹ نے خبر دی تھی کہ بارزانی کے مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، جس میں کردستان کی آزادی پر اسرائیلی حمایت کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل کے ذریعے امریکی حمایت بھی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری