بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، خواجہ آصف


بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر کی بندرگاہ جیسے منصوبوں کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں پاکستان نے اقتصادی شعبے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان ہرشعبے میں ترقی کررہاہے اور بہت جلد اقتصادی قوت کے طورپرابھرکرسامنے آئے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری