بحرینی حکومت کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے


بحرینی حکومت کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے

بحرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صدر نے تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین فورم برائے انسانی حقوق کے صدرباقر درویش نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ تمام تر حکومتی ظلم وستم اور ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔ بحرین کی سیکیورٹی کے اختیارات اور اس کے دھمکی آمیز اقدامات اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی آئے روز گرفتاریاں انہین اپنے مشن سے نہیں روک سکتیں۔ ہم اپنے آخری دم تک اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے نام خصوصی بیان کے دوران بحرین فورم برائے انسانی حقوق کے رہنما باقر درویش نے کہا کہ حکومتی دھمکیوں ، انسانی حقوق کارکنوں مکی گرفتاریوں اور ان کی لا شیں گرانے کا مقصد ڈرا دھمکا کر انہیں انسانی حقوق کے کام سے روکنے کی ناکام کوشش ہے۔

لیکن ہم حکومتی دھمکیوں اور بے بنیاد الزامات پر سزاوں سے ڈرنے اور مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ بی ایف ایچ آر کے صدر نے کہا ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی رہنما ابتسام السائغ بحرین کی خواتین کے حقوق کے مسائل پر بات کرنے والوں کے لئے ایک پر شجاع علامت کے طور پر ابھری ہیں۔  بحرینی کریمنل کرایمز کے سربراہ پراسیکیوٹر زیر حراست افراد پر بد ترین تشدد کے حوالے سے بدترین ریاستی افسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے دہشت گردی قوانین کے نفاذ کے دوران پراسیکیوشن ملکی آئین کے آرٹیکل9 جو شہریوں کی آزادی اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے جبکہ بین الاقوامی کنونشن کے آرٹیکل14 کو نظر انداز نہین کر سکتے نہ ہی انہیں پس پشت ڈالنے کے مجاز ہیں۔

 بحرین میں جب سے انسداد دہشت گردی کا قانون بنایا گیا ہے اسے اپنے سیاسی مخالفین اور اختلاف رائے رکھنے والے افراد کو دھمکانے کے سوا کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری