یمنی، اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے سنگ لڑنے کو تیار ہیں


یمنی، اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے سنگ لڑنے کو تیار ہیں

انصار اللہ یمن کے سربراہ نے اسرائیل کیساتھ کسی بھی قسم کی لڑائی میں لبنان اور فلسطین کیساتھ کھڑے ہونے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی انصاراللہ تنظیم کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی لڑائی میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جنگ اپنے عروج پر ہے اور فلسطینیوں کو ماضی کے مقابلے میں آج شدید خطروں کا سامنا ہے۔

الحوثی نے کہا: "ہم حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ یمنیوں کا ان کے بارے میں موقف بالکل درست تھا"۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ ہم اقوام اور حکومتیں امریکی اقدامات پر خاموشی اختیار کریں۔

انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ایک دن تمہاری باری بھی آنے والی ہے اور یہ وہ کام جو امریکہ اپنے آلہ کاروں کیساتھ کرتا ہے"۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اس بیان کیساتھ کہ سعودی عرب رواں سال کے اواخر تک یمن پر اپنے حملوں کو تیز کردیگا، کہا: "ہم اپنے جدوجہد کو ان کیخلاف مزاحمت اور ان کے حملوں کی روک تھام کیلئے مزید وسیع کریں گے"۔

انہوں نے اس بیان کیساتھ کہ دشمن یمن کے اندرونی محاذ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے، کہا: "یمنی فوج، سیکورٹی فورسز اور عوام اس سلسلے میں زیادہ زیادہ نشانہ بنائے جارہے ہیں"۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان یا فلسطین کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں یہ جان لے کہ یمنی قوم لبنان اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری