سپاہ پاسداران کی شمال مغرب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی/ 7 دہشتگرد ہلاک اور زخمی


سپاہ پاسداران کی شمال مغرب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی/ 7 دہشتگرد ہلاک اور زخمی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے "حمزہ سید الشہداء" یونٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے ملک کے شمال مغرب میں ایک دہشتگرد گروہ کے خاتمے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے بیان جاری کیا ہے کہ عالمی استکبار کے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ کے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں کا ارادے تھے تاہم سپاہ کے "حمزہ سید الشہداء" یونٹ کی بروقت کارروائی کے سبب ان کے ارادے خاک میں مل گئے۔

سپاہ کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے اور ایک دہشتگرد کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ دیگر سرحد پار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں سپاہ پاسداران کے یاسین قنبری نامی ایک افسر بھی شہادت کے بلند درجے پر فائز جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ سپاہ اور دیگر عسکری، انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں میں موجود ایرانی قوم کے فرزند ملک میں استکباری نظام کے اثر و رسوخ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور کسی بھی قسم کے اقدام جو ملک کی سیکورٹی اور سلامتی کیلئے خطرہ ہو، کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری