سی ٹی ڈی پنجاب کی ایران میں مقیم طلبا کیخلاف کارروائیاں جاری، مزید دو طلبہ گرفتار


سی ٹی ڈی پنجاب کی ایران میں مقیم طلبا کیخلاف کارروائیاں جاری، مزید دو طلبہ گرفتار

ایران سے واپس اپنے ملک لوٹنے والے طلباء کیخلاف سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ گرفتاریاں کس سلسلے میں کی جارہی ہیں؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے ریاستی اداروں کا فقط مخصوص فرقے کیساتھ متعصبانہ رویہ جاری ہے دن دیہاڑے شیعہ علماء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ لواحقین کو گرفتار طلباء کے جرم کا بھی تاحال پتہ نہیں ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی میڈیا آئے روز پاکستان میں شیعہ قتل عام پر مبنی خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ایران میں زیر تعلیم مزید دو علماء مولانا ذوالقرنین اور مولانا انیس کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو الگ الگ شہروں سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مولانا ذولقرنین کو بھکر جبکہ مولانا انیس کو لیہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو سیکورٹی اداروں نے پنجاب کے ضلع کبیروالا کے نواحی گاؤں چک نورنگ شاہ سے دینی طلباء مولانا محمد علی کاشفی اور مولانا ناصر عباس کو مبینہ طور پر حراست میں لیا تھا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ گرفتار ہونیوالے دونوں طلباء کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں کہ وہ تا حال کہاں ہیں۔

یاد رہے یہ ریاستی اداروں کیجانب سے ایک ہفتے کے دوران دوسری کارروائی ہے جو بلاجواز بے بنیاد صرف ایک مخصوص فرقے کیخلاف کی جارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری