اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ خفیہ ملاقات


اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ خفیہ ملاقات

صہیونی وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ستمبر 2012 میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتینیاہو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زاید آل نهیان کے درمیان ستمبر 2012 میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔

صہیونی روزنامہ ھاآرتص نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات امریکہ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی کوششوں سے یقینی بنائی گئی تھی اور فریقین نے اس ملاقات میں فلسطین کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسی سال اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کی قدردانی کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات نیویارک کے ایک ہوٹل میں منعقد کرائی گئی تھی۔

ھاآرتص نے مزید لکھا ہے کہ یہ ملاقات ایک خوشگوار دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی اور بن زاید نے نیتن یاہو پر تاکید کی تھی کہ ابوظہبی اسرائیل کیساتھ مخفیانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری