دنیا میں 94 فیصد دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث ہے، جواد ظریف


دنیا میں 94 فیصد دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث ہے، جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ کا اس بیان کیساتھ کہ امریکہ صرف اور صرف ہتھیار خریدنے والے ممالک کو ترجیح دیتا ہے، کہنا تھا کہ 1998 سے لیکر اب تک دنیا میں 94 فیصد رونما ہونے والے دہشتگردانہ واقعات میں سعودی عرب کا کردار نمایاں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا پی بی ایس ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہنا تھا کہ 1998 سے لیکر اب تک دنیا میں رونما ہونے والے 94 فیصد دہشت گردانہ واقعات میں سعودی عرب ملوث ہے۔

جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق بھی سعودی عرب سے تھا تمام دہشت گرد وہابی ہیں اور سعودی عرب وہابیوں کا مرکز اور اصلی گڑھ ہے جو دہشت گردی کے فروغ کا بھی اصلی منبع ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پالیسی پر تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ کونسا ملک دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ امریکہ کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ کونسا ملک اس سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خرید رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی قرارداد کا معاملہ طے نہ ہوتا تو امریکی صدر کبھی سعودی عرب کا سفر نہ کرتے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری