مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی


مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں صہیونیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فلسطین میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ کی تالہ بندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائر کھول سینکڑوں مسلمانوں کو زخمی کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز قدس شہر میں واقع جبل المکبر علاقے میں فلسطینی نمازیوں پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان موقع پر شہید ہوگیا۔

اسی سلسلے میں فلسطین کی جمعیت ہلال احمر نے رپورٹ دی ہے کہ تاحال 193 زخمیوں کو المقاصد اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ میں بھی فلسطینیوں پر فائر کھول کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری