امریکی حکام اور ٹرمپ کے مابین اختلافات، ترجمان وائٹ ہاؤس مستعفی


امریکی حکام اور ٹرمپ کے مابین اختلافات، ترجمان وائٹ ہاؤس مستعفی

امریکی حکام کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکرٹری شان اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بظاہر شان اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکیئرموچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے شان اسپائسسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمہ داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔

ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شان اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایک جانب شان اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی سے نالاں تھے تو دوسری جانب وہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے۔

واضح رہے کہ خود امریکا کے بڑے تجزیہ نگاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے اندر شدید اختلافات آپس میں پائے جا رہے ہیں ہو سکتا ہے حالت ٹرمپ سے استعفیٰ لے لے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری