عراقچی: ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکی خلاف ورزیوں پر قانع نہیں ہوئے


عراقچی: ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکی خلاف ورزیوں پر قانع نہیں ہوئے

نائب ایرانی وزیر خارجہ ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ کمیشن کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ویانا میں ایٹمی معاہدہ کمیشن کی میٹنگ کے بعد کہا کہ اس اجلاس کی ایک اہم گفتگو ایٹمی معاہدے کی وہ شرائط تھیں جس کے تحت ایران کیخلاف پابندیاں ختم کرنا مقصود تھا۔ ہم نے امریکہ کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مکمل رپورٹ پیش کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میٹنگ کے آخر میں اعلان کر دیا ہے کہ ہم اس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کی طرف سے قانع نہیں ہیں۔ امریکہ کو وعدہ خلافی کا ذمہ دار مانا جائے، ایران بھی اس معاہدے پر رد عمل دکھانے کا اختیار رکھتا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ہم نے اراک جوہری پلانٹ کی تعمیرنو کے سلسلے میں گفتگو کی۔ چینی وفد نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کی، سب ممالک نے اس معاہدے کی پاسداری پر ایران کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کمیشن کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری