ایران کے خلاف کویت کے اقدام پر امیر عبد اللہیان کا ردعمل


ایران کے خلاف کویت کے اقدام پر امیر عبد اللہیان کا ردعمل

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے ایران کے خلاف کویت کے اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر بیہودہ الزامات اور ایرانی ڈیپلومیٹس کی تعداد میں کمی کرنا امیر کویت کے منطقی افعال کے منافی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبد اللہیان نے ایران کے خلاف کویت کے اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کویت کے اقدام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر بیہودہ الزامات اور ایرانی ڈیپلومیٹس کی تعداد میں کمی کرنا امیر کویت کے منطقی افعال کے منافی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران اور کویت باہمی اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کویت حکومت نے کچھ دن پہلے ہی ایرانی سفارتکاروں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نے کویت کے سفیر کو طلب کرکے ان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے سخت شرائط کو دیکھتے ہوئے انہیں حل کرنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر اس طرح کے بیہودہ الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے کویت کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری