داعش کی چھتری تلے متحرک "انصارالشریعہ" نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف


داعش کی چھتری تلے متحرک "انصارالشریعہ" نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں حساس اداروں کیجانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ "انصارالشریعہ" نامی تنظیم اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری سے متاثر اس گروہ نے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انصارالشریعہ نامی تنظیم اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری سے متاثر ہے، اس گروہ نے پہلے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں بعد ازاں ان میں شدید اختلافات ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

ماہ رمضان میں سائٹ ایریا میں افطار کے وقت ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں یہ ہی گروہ ملوث بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرنل (ر) طاہرناگی پر حملےمیں بھی انصارالشریعہ ملوث ہے،اس کے علاوہ اس گروہ نے مستونگ میں فورسز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے بھی آج کورنگی میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کے واقعے میں اسی گروہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ رات کورنگی حملے میں اے ایس آئی اور دو اہلکاروں سمیت ایک بچہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل خان نے29 جنوری 2008 میں لانڈھی میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی قاسم طوری گروپ کے3 دہشت گردوں کی گرفتاری گرفتار میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری