ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 1 پاکستانی شہید/ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک


ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 1 پاکستانی شہید/ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپا سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی 3 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور تین بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج بے گناہ شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی کارروئیواں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت 2003ء سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوچکی ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں خطے میں امن کا حامی ہے لیکن بھارت کی جانب سےایسی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا جاتا۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے خلاف تحقیقات کرے اور اقوام متحدہ معصوم کشمیریوں کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری