پاکستانی معیشت گزشتہ چند سال میں مستحکم ہوگئی ہے، اعزاز چوہدری


پاکستانی معیشت گزشتہ چند سال میں مستحکم ہوگئی ہے، اعزاز چوہدری

امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے، دنیا بھر کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن میں پوٹومیک ایکسچینج بزنس فورم کی جانب سے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

پاکستان میں امریکی سفیر اعزاز چوہدری نے ظہرانے میں موجود نمائندوں سے خطاب میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگارہے، دنیا بھر کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاہم ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا معاشی سفردیکھیں، امریکیوں کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، امریکا ٹریول ایڈوئزری پاکستان کے بدلتے حالات کے مطابق ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی معیشت گزشتہ چند سال میں مستحکم ہوگئی جبکہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے واضح کردیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور دہشتگردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا جس کے بعد امن و امان کی بہتر کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے تاہم پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت معاشی حقیقت بن کر ابھر رہا ہے تاہم بدلتی معاشی صورتحال کیلیے علاقائی روابط ناگزیر ہیں۔

دوسری جانب صدر پوٹومیک ایکسچینج کیتھرین نے بھی پاکستانی معاشی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی بزنس کمیونٹی پاکستان کی معاشی صورتحال پر مطمئن ہے تاہم امریکی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری