بھارت گھٹنے ٹیکنے پر تیار ہو گیا، چین کا دعویٰ


بھارت گھٹنے ٹیکنے پر تیار ہو گیا، چین کا دعویٰ

بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی سے متعلق بھارت چین سے مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادراے تسنیم کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں پر موجود ہے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ وہ فوج واپس بلائے ورنہ ذلت اٹھانے کے لیے تیار ہو جائے، جبکہ چین نے سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی مشقوں کا بھی آغاز  کر دیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری