محمود عباس کا غاصب صیہونیوں کے ساتھ رابطہ تاخیر کا شکار


محمود عباس کا غاصب صیہونیوں کے ساتھ رابطہ تاخیر کا شکار

فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا مسجد الاقصیٰ کے اطراف میں حفاظتی تدابیر ختم ہونے تک غاصب صیہونیوں کیساتھ رابطہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونیوں کے ساتھ فی الحال رابطہ منقطع کرنے کی خبر دی ہے۔

محمود عباس نے یہ فیصلہ مسجد الاقصیٰ اور غزہ پٹی میں فلسطینی اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد لیا ہے جس میں 4 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

محمود عباس نے کہا ہے کہ "میں فلسطینی قوم کے نمائندے کی حیثیت سے اعلان کرتا ہوں کہ جب تک اسرائیل بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنائی جانے والی تمام حفاظتی تدابیر کو ختم نہیں کرتا، اس وقت تک اسرائیل سے تمام رابطے ختم رہیں گے"۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو 2 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے اس علاقے میں کشیدگی عروج پر ہے۔

غاصب صیہونیوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے تمام دروازے بند کر دئے تھے کہ فلسطینیوں نے مسجد کے صحن میں اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ تل ابیب کے اس اقدام سے فلسطینیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری